نگران حکومت نے عوام کی خدمت کا حق ادا کیا،جب دیکھیں وزیراعلیٰ محسن نقوی کام کررہے ہوتے ہیں:امریکی قونصلر جنرل

نگران حکومت نے عوام کی خدمت کا حق ادا کیا،جب دیکھیں وزیراعلیٰ محسن نقوی کام کررہے ہوتے ہیں:امریکی قونصلر جنرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنزکی ملاقات،امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنزنے وزیراعلیٰ محسن نقوی کے عوام دوست اقدامات کوسراہا۔
  امریکی قونصل جنرل کے مطابق محسن نقوی انتہائی متحرک اورمحنتی وزیراعلیٰ ہیں،ہر کوئی ان کے کام کی تعریف کرتا ہے،وزیراعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں نگران حکومت نے عوام کی خدمت کا حق ادا کیا ہے،جب بھی دیکھیں وزیراعلیٰ محسن نقوی کام کررہے ہوتے ہیں۔
 امریکی قونصلر جنرل سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ زراعت خصوصاً گندم کی پیداوار میں اضافے کیلئے امریکی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔کیلیفورنیا یونیورسٹی سے پنجاب کے تعلیمی اداروں کے الحاق کیلئے کوشاں ہیں کیلیفورنیا کی طرز پر پنجاب میں چھوٹے گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر کام کرنا چاہتے ہیں۔
 محسن نقوی نے کہا کہ سموگ بڑا چیلنج ہے،وجوہات کا تعین بہت ضروری ہے۔ مختصر عرصے میں پوری کوشش کی کہ عوام کی خدمت کرسکیں،پنجاب کے ساتھ تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں اشتراک کیلئے تیار ہیں۔ کیلیفورنیااورپنجاب سسٹر سٹیٹس ریلیشن شپ معاہدے کے تحت دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ 
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرصوبائی وزراء ایس ایم تنویر،عامر میر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈاورمتعلقہ حکام بھی  موجود تھے۔