سیاسی جماعت کا جھنڈا گھر پر لگانے پر باپ کے ہاتھوں بیٹے کا قتل

Peshawar PTI supporter kieed, City42, Father kills the son, Peshawar politics, PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے باز نہ آنے پرباپ نے بیٹےفائرنگ کر کےقتل کردیا۔ 
پشاور کے نواحی علاقے بڈبیر میں پاب نے بیٹے کو  گھر پر پی ٹی آئی کا جھنڈا لگانے سے منع کیا، وہ باز نہیں آیا تو اشتعال میں آ کر باپ نے بیٹے پر فائرنگ کر دی جس سے بیٹا جاں بحق ہو گیا۔ 
معلوم ہوا ہے کہ  اشتعال مین آ کر بیٹے پر فائرنگ کرنے والے باپ کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی  سے ہے جبکہ اس کا  بیٹا پی ٹی آئی کا حامی تھا۔
ابتدائی تحقیقات مین یہ بات سامنے آئی کہ مقتول نے والد کے منع کرنے کے باوجود  گھر پر تحریک انصاف کا جھنڈا لگایا  تھاجس پر  اس کے والد کو غصہ تھا۔
پاب نے اشتعال میں آ کربیٹے پر فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد بیٹے کو قتل کرنے والا شخص روپوش ہو گیا ہے۔ پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔