پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ کون ؟ فیصلہ آج ہوگا

Caretaker CM Punjab
کیپشن: Caretaker CM Punjab
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) محسن رضا نقوی، احد چیمہ،احمد نواز سکھیرا یا  نوید اکرم چیمہ،  پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ سب کی نظریں الیکشن کمیشن پر لگ گئیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس آج شام 6 بجے ہو گا، اجلاس میں چاروں ممبران اور سیکرٹری الیکشن کمیشن شریک ہوں گے، اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کےنگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےتجویز کردہ ناموں پر غور کیا جائے گا، الیکشن کمیشن تجویز کردہ ناموں میں سے ایک نام کا انتخاب کرے گا،  پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ اور نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کی آئینی مدت میں آج رات تک وقت باقی ہے، آئینی ماہرین کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کی آئینی مدت آج رات 10 بج کر 10 منٹ تک ہے۔ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ آج اور کل کھلا رہے گا جبکہ تمام ملازمین کو ہفتہ اور اتوار کے روز دفتر آنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ حکومتی اتحاد کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے،حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق نہ ہونے کے بعد نگراں وزیراعلیٰ کا معاملہ 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کو گیا تھا، جو تقرری میں ناکام رہی تو پھر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا ہے۔  آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔