پیٹ کم کریں، بڑی توند والے افسروں کی نوکری کو خطرہ

Officers have fats job in Danger
کیپشن: Officers
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: پنجاب اسمبلی میں سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے سمارٹ افسر چاہئیں۔ بڑی توند والے سکیورٹی افسران کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے اور تین ماہ میں وزن کم کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

چیف سکیورٹی آفیسرپنجاب اسمبلی محمد اکبر ناصر نے بڑی توند والے افسروں کو پیپلزہاؤس ڈیوٹی ٹرانسفر پر بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے پہلے زیادہ وزن والے افسران کو واننگ دی تھی اور اب انہیں بطور سزا پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی ڈیوٹی سے ہٹا دیا ہے۔ مذکورہ افسران کو کہا گیا ہے کہ وہ تین ماہ کے اندر اپنا وزن کم کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔