نواز شریف کو لندن بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا، اسد عمر

نواز شریف کو لندن بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا، اسد عمر
کیپشن: Asad umar
سورس: google
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ایک میں کہا کہ عمران خان نے یہ نہیں کہا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کا  فیصلہ ان کا نہیں تھا، عمران خان کا کہنا ہے جن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر وہ فیصلہ کیا گیا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔

 وفاقی وزیر  نے کہا کہ جس وقت یہ ڈسکشن ہوئی کمرے میں 6 سے 8 لوگ بیٹھے تھے، پی ٹی آئی کی سینئر لیڈرشپ کمرے میں بیٹھی تھی۔اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کے فیصلے پر سب کی رائے مختلف تھی۔