بندروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا،متعدد فرار، شہریوں کو کھڑکی دروازے بند رکھنے کی ہدایت

بندروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا،متعدد فرار، شہریوں کو کھڑکی دروازے بند رکھنے کی ہدایت
کیپشن: Monkey
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا کی ریاست پنسیلوینیا میں بندروں سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا جس کے بعد متعدد بندر فرار ہو گئے ہیں۔
 رپورٹ کے مطابق ٹرک میں تقریباً 100 بندر تھے جن کو دوسرے شہر لیبارٹری منتقل کیا  جایا رہا تھا تاہم سامنے سے آنے والے ڈمپر سے اس کی ٹکر ہو گئی، اور وہ بے قابو ہو کر الٹ گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، زیادہ تر بندر ٹرک میں ہی موجود تھے، تاہم کچھ پڑنے والے شگاف کی مدد سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔پولیس کی جانب سے مقامی لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ وہ گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں کیونکہ بندر گھسنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔حادثے میں کسی انسان یا جانور کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر