ویب ڈیسک : پاکستانی کی نامور اداکارہ ماہرہ خان اپنے نئے انداز اور ہیراسٹائل میں بہت پیاری نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان اپنے نئے ہیر اسٹائل میں پوز کرتی ہوئی حیرت انگیز طور پر خوبصورت لگ رہی ہیں ۔ اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنے بالوں کو کاٹ کر مداحوں کے ساتھ ایک انسٹاگرام سیلفی کے ذریعے ایک بالکل نیا روپ شیئر کیا ہے جس میں ان کا نیا انداز دکھایا گیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے پوسٹ میں واضح کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں صرف اپنے بالوں کو ٹھیک کروانے گئی تھی لیکن پھر میں نے ان سے درخواست کر کے اپنی مکمل کٹنگ ہی کروالی۔
ماہرہ خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بالوں کے لئے گلابی رنگ کا انتخاب کیا تھا جسے سن کر سب بہت حیران رہ گئے تھے۔ علاوہ ازیں اداکارہ نے اپنے پوسٹ میں واضح کیا ہے کہ ان کا اومیکرون کا ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد وہ اپنی زندگی کو معمول کے طور پر جینے کے لئے پرعزم ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram