سابق ماڈل اور اداکار عامر حتمی کو دنیا سے گئے ایک سال ہوگیا

سابق ماڈل اور اداکار عامر حتمی کو دنیا سے گئے ایک سال ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی ) پاکستان ٹیلی ویژن پر ماضی میں چلنے والے مشہور ڈرامے تنہایاں میں مختصر کردار نبھانے والے سابق ماڈل اور اداکار عامر حتمی کو اس جہاں سے گئے ایک سال ہو گیا۔ عامر حتمی نے ابتدائی تعلیم پی اے ایف اسکول فیصل بیس اور بعد ازاں لارنس کالج مری سے حاصل کی۔

ان کا تعلق ایئرفورس کے گھرانے سے تھا، جب کہ ان کے والد پاک فضائیہ کے آفیسر تھے۔سال 1980 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کی اسکرین پر راج کرنے والا کلاسک اور شہرہ آفاق ڈرامہ تنہایاں میں عامر حتمی نے شہناز شیخ کے مد مقابل کام کیا تھا۔سال 1985 میں نشر ہونے والے اس ڈرامے کے دیگر نمایاں کرداروں میں آصف رضا میر، شہناز شیخ، مرینہ خان، بہروز سبزواری، قاضی واجد، عذرا شیروانی، یاسمین اسماعیل اور جمشید انصاری شامل تھے۔

ڈرامے میں عامر کا نام سعد سلمان تھا۔ اس ڈرامے میں عامر نے مختصر مگر اتنا پرکشش کردار نبھایا کے لوگ انہیں عرصے تک عامر کی جگہ سعد سلمان کے نام سے ہی جانتے رہے۔ حسینہ معین کا لکھا گیا ڈرامہ تنہایاں عامر کا پہلا ڈرامہ تھا، جس میں انہوں نے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سعد سلمان کے نام سے اس کردار نے انہیں شہریت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ پر کشش شخصیت کے مالک عامر حتمی کچھ عرصے تک ماڈلنگ سے بھی وابستہ رہے۔ عامر نے بونینزا سمیت کئی مشہور برینڈز کیلئے ماڈلنگ بھی کی۔

Shazia Bashir

Content Writer