لاہور میں غیرملکی خاتون پراسرار طور پر ہلاک

 لاہور میں غیرملکی خاتون پراسرار طور پر ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) لاہور کے علاقے نصیر آباد میں فلپائنی خاتون پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی، 29 سالہ میری کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق فلپائنی خاتون سروسز ہسپتال میں دم توڑ گئی،پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔ نصیر آباد میں فلپائنی خاتون پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی، 29 سالہ میری کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، میری ہسپتال میں دم توڑ گئی پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

 ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نےجائے وقوعہ سمیت ہسپتال کا دورہ کیا، پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شوائد اکٹھے کر لئے، لاش کو مردہ خانہ منتقل کرکےمزید تحقیقات شروع کردیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا کہنا ہے کہ پولیس تمام پہلوؤں سے وقوعہ کی تصدیق کر رہی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer