کوہلی اور انوشکا کی نئی ویڈیو وائرل

 کوہلی اور انوشکا کی نئی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلےباز  ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکاشرما کی بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلی تصویر وائرل ہوگئی،تصویر میں  ویرات کوہلی بھی موجود ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکبادکاسلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انوشکاشرما کے ہاں ایک ہفتہ قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، بیٹی کی پیدائش پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی نے خوشی کا اظہار کرتے اپنے چاہنے والوں کو انسٹاگرام سٹوری پر ایک پوسٹ تحریر کرتے ہوئےآگاہ کیا تھا جبکہ بعد ازاں  ویرات کے بھائی  وکاس کوہلی نے ننھی بچی کی ایک تصویر شیئر کی ، جس کو بے حد پسند کیا گیا۔

وکاس کوہلی نےننھی پری کا استقبال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کمبل میں لپٹی بچی کے پیروں کی پہلی تصویر شیئر کی تھی۔ تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ  ’بے حد خوشی، فرشتہ گھر میں آگیا‘ کا عنوان درج کیا۔ شیئر کردہ تصویر کو اب تک کرروڑوں لوگ دیکھ اور لائیک کرچکے ہیں۔

بیٹی کی پیدائش کے بعد انوشکا بھی سامنے آگئی،ممبئی میں اپنے شوہر کرکٹر ویرات کوہلی کے ہمراہ کلینک سے باہر آتے ہوئے فوٹوگرافرز نے دونوں کی خوب تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دنوں مسکرارہے ہیں، تصاویر بناتے ہوئے انوشکا اور کوہلی نے فیس ماسک پہن رکھا تھا۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer