سی سی پی اوکو اووربلنگ کرنے کا انکشاف

سی سی پی اوکو اووربلنگ کرنے کا انکشاف

(شاہد ندیم سپرا)لیسکوکی جانب سےسی سی پی اوذوالفقار حمید کو اووربلنگ کرنے کا انکشاف ہوا،لیسکونے سی سی پی اوذوالفقار حمید کےدرست میٹرز کو خراب قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کی جانب سےسی سی پی اوذوالفقار حمید کو اووربلنگ کرنے کا انکشاف ہوا،سی سی پی اوذوالفقار حمید کےدرست میٹرز کو خراب قرار دے کر11 ماہ کی اوسط بل چارج کر دیئے گئے،اوسط بل چارج ہونے سے سی سی پی او نے لیسکو افسران کو شکایت درج کروائی۔

سی سی پی اوذوالفقار حمید نے لیسکو افسران سےبرہمی کا اظہار کیا، لیسکو اسلامیہ پارک سب ڈویژن نے جی او آر فیروز پور روڈ میں رہائشگاہ پر اووربلنگ کی،سابق ایس ڈی او نوید شاہنواز کی نااہلی سےسی سی پی او کو غلط یونٹ چارج ہو گئے۔

ڈائریکٹرکسٹمرسروسزلیسکوبشیراحمدنےسی سی پی او سے ملاقات کر کے معاملے کو سلجھایا، سی سی پی او ذوالفقارحمید نے سولرسسٹم سے بجلی کی پیداوار بھی شروع کر دی، لیسکو نے نیٹ میٹرنگ منصوبے کے تحت سی سی پی او کو سولرسسٹم کا کنکشن فراہم کردیا۔