سانحہ ساہیوال، جے آئی ٹی ارکان میں اضافہ

سانحہ ساہیوال، جے آئی ٹی ارکان میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے بنائی جانیوالی جے آئی ٹی کی معاونت کیلئے 5 تھانیدار بھی شامل کر لئے گئے، محکمہ داخلہ نے نئے ارکان کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

جے آئی ٹی میں شامل ہونیوالوں میں دو انسپکٹر، دو سب انسپکٹر اور ایک اے ایس آئی ہے، جو تحقیقات میں جے آئی ٹی کی معاونت کریں گے۔ ساہیوال سے انسپکٹر امداد حسین اور سب انسپکٹر ریاض احمد کو جے آئی ٹی میں شامل کیا گیا ہے جبکہ انویسٹی گیشن برانچ آئی جی آفس لاہور سے انسپکٹر منظور احمد اور سب انسپکٹر رانا محمد یونس جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر لاہور سے اے ایس آئی زاہد اقبال کو بھی جے آئی ٹی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ 5 رکنی جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی سید اعجاز حسین کر رہے ہیں، ڈی ایس پی خالد ابوبکر اور ڈی ایس پی فلک شیر کے ساتھ 2 خفیہ ایجنسیوں کے نمائندے جے آئی ٹی کے ممبرز ہیں۔