منٹگمری اور باغبانپورہ کے رہائشی گیس لوڈشیڈنگ سے پریشان

منٹگمری اور باغبانپورہ کے رہائشی گیس لوڈشیڈنگ سے پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ید ارسلان: منٹگمری اور باغبانپورہ کے رہائشی عرصہ دراز سے گیس کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان، رہائشیوں کا کہا ہے کہ موسم گرما ہو سرما، گیس کا مسئلہ ہی رہتا ہے، حکومتی نمائندگان ووٹ کی لالچ میں آجاتے ہیں لیکن مسئلہ حل کرنے کیلئے تیار نہیں۔

تفصیلات کےمطابق منٹگمری کےعلاقہ مکینوں نے پانی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ متاثرہ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے ان کو پانی اورگیس کی سپلائی نہیں آرہی جس سے ان کے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔

خواتین کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر گیس سلنڈر کا استعمال ایک مہنگا عمل ہے اور نا قابل برداشت ہے۔ باغبانپورہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ اورعدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے مکینوں کا کہنا تھاکہ بارہا شکایات کے باوجود ان کے مسائل حل نہیں ہورہے، جبکہ سیاستدان بوقت الیکشن ووٹ مانگنے آتے ہیں۔

بنیادی سہولیات سے محروم شہرہوں کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو بہت جلد احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔