عثمان خانصوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم سید رضا علی گیلانی کی صدارت میں وی سی آفس میں اجلاس، بلوچ اور پشتون طلباء کے ساتھ مذاکرات ہوئے۔انہوں نے اس موقع پرچیف سکیورٹی آفیسر کی سخت سرزنش بھی کی۔
اجلاس میں قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر زکریا ذاکر، ایس ایس پی منتظر مہدی، ایس پی اقبال ٹائون رانا عمر فارق، یونیورسٹی کے اعلیٰ منتظمین، پختون فلاحی تنظیم کے وفد، پختون
کونسل، بلوچ کونسل، سرائیکی کونسل کے طلباء نمائندوں نے شرکت کی، طلباء نے اجلاس میں اپنی شکایات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر سید رضاء گیلانی نے مکمل طور پر تعاون کی یقین دہانی کرائی اورانہوں نے اس موقع پرچیف سکیورٹی آفیسر کی سخت سرزنش بھی کی۔
انکا کہنا تھا کہ اب یونیورسٹی میں مزید تماشہ نہیں چلے گا، اس واقعہ میں جو بھی ملوث ہوگا چاہے وہ جس بھی گروپ سے ہو اسکو سخت سزا دی جائے گی، پنجاب یونیورسٹی میں اب صرف تعلیم ہوگی، کوئی گروپ نہیں چلے گا۔