شہباز شریف نے قومی دولت فینسی منصوبوں میں پانی کی طرح بہائی: خرم نواز

شہباز شریف نے قومی دولت فینسی منصوبوں میں پانی کی طرح بہائی: خرم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور کا کہنا ہے کہ نیب نوٹس دے یا سپریم کورٹ فیصلہ، دونوں بھائی نواز شریف اور شہباز شریف آسمان سر پراٹھا لیتے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق خرم نواز گنڈا پور نے نیب میں وزیراعلیٰ پنجاب کی پیشی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نان سٹاپ بولنے والے قاتل اعلیٰ کو 14بے گناہوں کے قتل کیس میں بلایا جانا چاہے۔ نجفی کمشن کی رپورٹ میں شہباز شریف کا نام آنے پر بھی انہیں کوئی نہیں پکڑ سکتا۔

 انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام شریف برادران کی کرپشن اور لوٹ مار کا محافظ ہے۔ دونوں بھائی قانون اور اداروں کے باغی ہیں۔ رہنماءعوامی تحریک کاکہنا تھا کہ موجودہ کرپٹ نظام اشرافیہ کواوراشرافیہ موجودہ نظام کو تحفظ دے رہی ہے اور جن کرپٹ عناصر کی آنکھیں نکلنی چاہئیں وہ اداروں کو آنکھیں دکھا رہے ہیں۔ شہباز شریف نے قومی دولت فینسی منصوبوں میں پانی کی طرح بہائی۔