نشتر پارک: سکواش کمپلیکس کی تعمیر دوبارہ کرنے کا فیصلہ

نشتر پارک: سکواش کمپلیکس کی تعمیر دوبارہ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر رضا خان:لاہوری سکواش شائقین کے لیے بڑی خبر، نشتر پارک سکواش کمپلیکس کی دوبارہ تعمیر کا فیصلہ۔ تعمیر پر چالیس کروڑ کے اخراجات آئیں گے۔ کمپلیکس کی تعمیر کا کام اسی ماہ سے شروع کیا جائے گا۔

  نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں 25 سال قبل سکواش کورٹس کی تعمیر کا آغاز ہوا۔ جس پر ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت میں سے ایک کروڑ وفاقی حکومت نے ادا کرنا تھے۔ بقایا رقم حکومت پنجاب کے ذمہ تھی۔ لیکن وفاق سے فنڈز کی منتقلی رکی تو کام بھی رک گیا۔

وقت گزرتا رہا اور یہ عمارت کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی۔ چمگادڑوں اورنشئیوں نے یہاں بسیرا کر لیا۔ سٹی فورٹی ٹو پر چلنے والی رپورٹ کے بعد سکواش کمپلیکس کی دوبارہ تعمیر کے لیے سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین حنیف عباسی اور ڈی جی سپورٹس عامر جان متحرک ہوئے۔ حکومت نے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن دے دی۔ کمپلیکس کی تعمیر کا کام اسی ماہ سے شروع کیا جائے گا۔

سکواش کمپلیکس کی نئی عمارت میں تھری سائیڈ گلاس وال کورٹ، ایک میچ کورٹ اور پانچ پریکٹس کورٹ بنائے جائیں گے۔ پرانی تعمیر شدہ عمارت کو بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے کلیئر کر دیا۔ جس سے منصوبے کی لاگت میں بھی کمی آئے گی۔