پنجاب یونیورسٹی میں طلبا کے تصادم کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پنجاب یونیورسٹی میں طلبا کے تصادم کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
کیپشن: Punjab Assembly, PU Clash
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ گروپوں میں تصادم کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی نبیلہ حاکم کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ گروپوں میں تصادم کیخلاف قرارداد جمع کرائی گئی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ گروپوں کے درمیان تصادم معمول بن گیا ہے۔ آئے روز تصادم ہونا قابل مذمت ہے۔ حالیہ ہونے والے واقعے میں ایک گروپ نے الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کر کے آگ لگائی جبکہ کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دئیے۔

قراراد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں ایسے واقعات پیش آنا انتہائی افسوسناک ہیں۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو سیاست سے پاک کیا جائے۔

مزید جاننے کیلئے یہ خبر پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبا گروپوں میں تصادم، حالات کشیدہ، پولیس طلب