پی پی پی اورن لیگ عمران خان کو وزیراعظم بننے سے نہیں روک سکتے: یاسمین راشد

پی پی پی اورن لیگ عمران خان کو وزیراعظم بننے سے نہیں روک سکتے: یاسمین راشد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پاکستان تحر یک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہناہے کہ موجودہ کرپٹ اور لٹیرے حکمرانوں نے ملکی اداروں کو تباہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور نون لیگ ملکر بھی عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے نہیں روک سکتے۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی بیماری ہیں، جن سے عوام چھٹکارا حاصل کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں جماعتوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ان سے ہضم نہیں ہو رہی۔

 ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں ان دونوں جماعتوں سے عوام کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نجات مل جائے گی۔ تحریک انصاف کی جڑیں عوام میں پھیل چکی ہیں۔ عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو کہ نواز شریف اور آصف زرداری سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لا سکتے ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ موجودہ کرپٹ اور لٹیرے حکمرانوں نے ملکی اداروں کو تباہ کیا ہے۔