وزیر اعلیٰ پنجاب بغیر پروٹوکول نیب کے روبرو پیش ہوگئے

وزیر اعلیٰ پنجاب بغیر پروٹوکول نیب کے روبرو پیش ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: وزیر اعلیٰ پبجاب شہباز شریف نیب لاہور میں پیش ہوگئے، وہ بغیر پروٹوکول کے نیب آفس پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سکینڈل میں طلب کیا گیا تھا، وزیر اعلی کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے پی ایل ڈی سی کے کاموں میں دخل اندازی پر طلب کیا گیا۔ ان پر الزام تھا کہ منصوبہ لاہور کاسا ڈویلپر اور کنسلٹنسی کامنصوبہ انجینیرنگ کنسلٹنسی کو دلوانے کے اقدامات سے قومی خزانہ کو کڑوڑوں کا نقصان پہنچا۔
وزیر اعلی تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ تک نیب آفس میں موجود رہے اور ریکارڈ سمیت تحقیقاتی ٹیم کو بیان قلم بند کرایا۔
یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں نیب عدالت میں پیش ہوچکے ہیں ان میں حدیبیہ کیس بھی شامل ہے۔