اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشین میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی بلوچستان کی ستائش کی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان نے 5 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ سی ٹی ڈی بلوچستان کے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے والے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سی ٹی ڈی بلوچستان فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔