ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام پورہ : پولیس کی بروقت کارروائی، اقدام قتل کا ملزم گرفتار

اسلام پورہ : پولیس کی بروقت کارروائی، اقدام قتل کا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسلام پورہ چوکی اکرم پارک کرکٹ کھیلتے موبائل چوری کے شبہ میں لڑائی جھگڑا اور فائرنگ کا معاملہ، چوکی اکرم پارک پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کا ملزم گرفتار کرلیا۔ 

ایس پی سٹی کے مطابق کرکٹ کھیلتے ہوئے موبائل فون چوری کے شبہ میں لڑائی جھگڑا ہوا، ملزم نے حذیفہ نامی لڑکے پر فائرنگ کر دی، گولی پاؤں میں لگی۔ چوکی اکرم پارک پولیس نے زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ واقع میں ملوث مرکزی ملزم بلال سمیت تین ملزمان گرفتار کرلیے گئے، جن سے اسلحہ برآمد ہوا ۔ 

ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کارروائی اور مرکزی ملزم کی گرفتاری پر انچارج چوکی طاہر مسعود اور ٹیم کو شاباش دی ۔