اسرار خان : ڈولفن سکواڈ کی جانب سے چھٹی کے روز ون ویلنگ، پتنگ بازی کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق مختلف علاقوں سے ون ویلنگ اور پتنگ بازی میں ملوث 43 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ کینال روڈ، جیل روڈ، والٹن روڈ، ڈیفنس سے 30 ون ویلرز گرفتار کئے گئے۔ اس کے علاوہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنے والے 13 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔
ترجمان ڈولفن نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے موٹر سائیکلیں، پتنگیں اور ڈور برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزموں کو قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔