ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم ٹیم میں اپنی جگہ کے حقدار ہیں، ڈو پلیسس نے پاکستانی کوچ کی حمایت کر دی

 بابر اعظم ٹیم میں اپنی جگہ کے حقدار ہیں، ڈو پلیسس نے پاکستانی کوچ کی حمایت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بیٹسمین فاف ڈو پلیسس نے بابر اعظم کےمتعلق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہسون کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ بابر اعظم ٹیم میں اپنی جگہ کے حقدار ہیں، وہ اسپن ہونے والی پچوں پر اچھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں اور اسٹرائیک کو روٹیٹ کر سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیک ہسون نے کچھ دن قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا، ’’ہم نے ٹی20 ورلڈ کپ میں بابر اعظم کو ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کے لیے نہیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ دائیں ہاتھ کے اس کھلاڑی کا اسٹرائیک ریٹ جدید پاور پلے گیم کی ضروریات کے مطابق نہیں ہے۔اس بیان پر جنوبی افریقہ کے لیجنڈ بلے باز فاف ڈو پلیسس نے کہا کہ بابر ٹیم میں اپنی جگہ کے حقدار ہیں، وہ اسپن ہونے والی پچوں پر اچھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں اور اسٹرائیک کو روٹیٹ کر سکتے ہیں۔ حالانکہ، حالیہ وقت میں بابر کو اسپنرز کے خلاف بھی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ٹی20 میچوں میں پاکستان کیلئے اننگز کی شروعات کرنے والے بابر اعظم اب ورلڈ کپ میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کر رہے ہیں، اور ان کے بیٹ سے رنز نہیں نکل رہے ہیں۔ ورلڈ کپ میں صرف 22 کی اوسط کے ساتھ بابر نے 66 رنز بنائے ہیں اور وہ اسٹرائیک ریٹ اور فارم کی وجہ سے تنقید کا شکار ہیں۔

جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بیٹسمین فاف ڈو پلیسس نے ای ایس پی این کرک انفو سے بات کرتے ہوئے کہا ’’ہم بابر کو کافی عرصے سے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر جانتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ٹی20 کرکٹ اتنی تیزی سے آگے بڑھ گئی ہے اور اسٹرائیک ریٹ کی اہمیت بڑھ گئی ہے کہ وہ اس معاملے میں کچھ پیچھے رہ گئے ہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہا ’’بابر کا اسٹرائیک ریٹ تقریباً 120 کے قریب ہے، جبکہ پچھلے چند سالوں میں پاور پلے میں کھیل بہت آگے بڑھ گیا ہے۔ اب پہلے چھ اوورز میں 160-190 یا 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنا ضروری ہے‘‘۔ فاف ڈو پلیسس کا کہنا تھا کہ ہ بابراعظم  ٹیم میں اپنی جگہ کے حقدار ہیں، وہ اسپن ہونے والی پچوں پر اچھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں اور اسٹرائیک کو روٹیٹ کر سکتے ہیں۔ حالانکہ، حالیہ وقت میں بابر کو اسپنرز کے خلاف بھی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔