(ویب ڈیسک)آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ میں آج بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان اہم مقابلہ کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں سپر 8 مرحلے کا آغاز فتح کے ساتھ کرنا چاہیں گی۔ ٹی-20 فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 35 میچ کھیلے جا چکے ہیں، جن میں بھارت کا پلڑا بھاری رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھی جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کا ریکارڈ بہتر رہا ہے۔ 2006 سے اب تک بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 35 ٹی20 میچ ہوئے ہیں۔ ان میں بھارت نے 21 میچ جیتے، جبکہ جنوبی افریقہ 13 مقابلوں میں کامیاب رہا۔ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ ٹی20 ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان 7 میچ کھیلے گئے ہیں، جن میں سے بھارت نے 5 میں کامیابی حاصل کی، جن میں 2024 کا فائنل بھی شامل ہے۔