ویب ڈیسک: شوگر کے مریضوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ روزے کی حالت میں انسولین لگوانا جائز ہے اور اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
مذہبی سکالر کے مطابق روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ اس ضمن میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ شوگر کے مریض روزے کی حالت میں انسولین لے سکتے ہیں یا نہیں؟
ماہرین اور مذہبی علما کے مطابق روزے کے دوران انسولین لگوانا بالکل جائز ہے اور اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ لہٰذا ذیابیطس کے مریض اپنی صحت کے تحفظ کے لیے روزے کی حالت میں انسولین استعمال کر سکتے ہیں بغیر کسی شرعی تشویش کے۔