( طیب سیف) عید پر موٹرویز پر شدید رش کے حوالے سے موٹر وے پولیس نے خصوصی حکمت عملی تشکیل دے دی۔
موٹر وے پولیس نے تمام موٹرویز پر لین وائلیشن پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ جاری کردیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز پر لین وائلیشن کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،کاریں اور LTV گاڑیاں درمیان والی لین میں چلیں گی۔
موٹروے پولیس کے مطابق انتہائی دائیں یا تیسری لین صرف چھوٹی گاڑیوں کے اوورٹیکنگ کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے،مسافر بردار اور بڑی گاڑیاں انتہائی بائیں لین میں چلیں گی،مسافر بردار اور بڑی گاڑیاں تیسری لین کا استعمال نہیں کر سکتیں۔
موٹروے پولیس کے مطابق مسلسل خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو بھاری جرمانہ اور گاڑی کے خلاف کارروائی بھی ہو گی۔