سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں، فیصلہ کل ہو گا

Sunni Itahad Counsel, Election Commissio of Pakistan, reserved seats for women and minorities, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں کے کوٹہ کے لیے  الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست پر فیصلہ کل ہوگا۔
الیکشن کمیشن کل چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی درخواست کا جائزہ لے گا۔
الیکشن کمیشن سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے یا نہ دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے الیکشن شیڈول میں طے کئے گئے وقت کے دوران مخصوص نشستوں پر اپنے امیدواروں کی کوئی فہرست الیکشن کمیشن کو نہیں دی گئی تھی۔

پیچیدگی کیا ہے

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے ایک نیوز چینل کو بتایا ہے کہ سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین پنجاب میں  الیکشن شیڈول کے دوران پی ٹی آئی کے ہی انتخابی نشان بلا  پر  انتخاب میں حصہ لے رہے تھے، اس وقت تینوں جماعتوں کی جانب سے مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی ایک ہی مشترکہ فہرست الیکشن کمیشن کو جمع کروائی گئی تھی جو الیکشن کمیشن نے مسترد کر دی تھی۔ اب وہ الیکشن کمیشن سے توقع کرتے ہیں کہ ان کی پہلے جمع کروائی گئی (پی ٹی آئی کی) فہرست کو ہی بحال کر دیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کے ضمن میں الیکشن کمیشن کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد خود حامد رضا نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا، اب پی ٹی آئی کے ساتھ وابستگی رکھنے والے آزاد ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل کے رکن بن گئے ہیں اور سنی اتحاد کونسل ان ارکان اسمبلی کی تعداد کے تناسب سے مخصوص نشستوں میں سے اپنا حصہ حاصل کرنا چاہتی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی ترجیحی لسٹ الیکشن کمیشن کو کبھی نہیں بھیجی گئی۔