لودھراں: مسافر وین اور ٹریکٹر میں تصادم سے 6 مسافر جاں بحق

لودھراں: مسافر وین اور ٹریکٹر میں تصادم سے 6 مسافر جاں بحق
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لودھراں میں مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم سے 6 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم تیز رفتاری کے باعث ہوا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و لاشوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے حادثے میں 6 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ حادثے میں 16 افراد زخمی ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔

Ansa Awais

Content Writer