ن لیگ نے بیرون ملک مقیم ایم این ایز کو وطن پہنچنے کی ہدایت کر دی  

Pmln instructions for his assembly members
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی قیادت نے ارکان قومی اسمبلی کو بیرون ملک سفر کرنے سے منع کر دیا  جبکہ بیرون ملک لیگی ارکان اسمبلی کوبھی وطن واپس بلوا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پارٹی کے بیرون ملک مقیم ارکان قومی اسمبلی کو بھی وطن پہنچنے کی ہدایت کردی جبکہ یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ  آئندہ ہفتہ انتہائی اہم ہے کوئی رکن اسمبلی بیرون ملک نہیں جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے بیرون ملک مقیم اپنے ارکان قومی اسمبلی کو 48گھنٹوں میں واپس پہنچنےکی ہدایت کردی ہے، لیگی قیادت نے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ تمام پارٹی ارکان قومی اسمبلی آئندہ 3 روز لاہور اور اسلام آباد میں ہی قیام کریں۔