اکمل سومرو: لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ کیلئے بڑا فیصلہ،میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان پورے نصاب سے ہوگا۔
رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا پریکٹیکل امتحان بھی لینے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے تمام بورڈز کے چیئرمین کو کو احکامات جاری کر دیے گئے۔کالجوں اور سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کو پورے نصاب کے مطابق امتحان کی تیاری کرنا ہوگی.
رواں سال دسویں اور بارہویں جماعت کے نصاب سے پریکٹیکل امتحان ہوں گے .یاد رہے کہ کووڈ کے باعث گزشتہ برس منتخب نصاب اور پریکٹیکل کے بغیر امتحانات ہوئے تھے۔