پاکستانی یونیورسٹیز کے بیرون ملک کیمپسز کھولنے کی تجویز 

overseas pakistani students in university
کیپشن: overseas pakistani students
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن نے کہا ہے کہ پاکستانی  یونیورسٹیز کے بیرون ملک کیمپسز کھولنے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ سمندر پار  مقیم ورکرز کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ  کیا جاسکے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کے اجلاس کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز سینیٹر ایوب آفریدی نے کہا کہ حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران مدینہ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کیے جائیں۔ ہمیں اس حوالے سے دیکھنا ہوگا کہ کیا ایسا ممکن ہے اور وزارت تعلیم اور ایچ ای سی اس معاملے میں وزارت کے ساتھ کیا مدد کر سکتے ہیں؟  

کمیٹی کو بتایا گیا کہ آل پاکستان اوورسیز آرگنائزیشن کی جانب سے دائر کی گئی پبلک پٹیشن میں کیے گئے مطالبات میں نہ صرف یونیورسٹیوں کے کیمپس بیرون ملک قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے بلکہ پاکستانی سکولوں کی تعداد بڑھانے کا بھی کہا گیا ہے۔