سرفرازبگٹی اور انوارالحق کاکڑ کے ہوتے ہوئے بلوچستان کے لوگ نظرانداز نہیں ہوسکتے، محسن نقوی

سرفرازبگٹی اور انوارالحق کاکڑ کے ہوتے ہوئے بلوچستان کے لوگ نظرانداز نہیں ہوسکتے، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سرفرازبگٹی اور انوارالحق کاکڑ کے ہوتے ہوئے بلوچستان کے لوگ نظرانداز نہیں ہوسکتے۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے فیز میں لاہور، کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے جارہے ہیں، بلوچستان کے اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس نصب کر رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں بھی کرکٹ کو فروغ ملے، صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بلوچستان میں پی ایس ایل لانے کی کوشش کریں گے، اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی تنصیب جلد مکمل ہوجائے گی ۔ گوادر اسٹیڈیم میں بھی میچز منعقد کرانے کی کوشش کریں گے۔ 

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی میڈیا سے گفتگو  
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی تنصیب صوبائی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، فلڈ لائٹس کی تنصیب کے لئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مشکور ہیں۔ پاسپورٹ اور نادرا آفس بن گئے ہیں، سہولتیں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خودمختارملک ہے، سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ 

سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی میڈیاسےگفتگو  

سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمومی طورپر پاکستان کی گندم کی 27،26لاکھ ٹن پیداوار ہے۔ گندم کی ملکی پیداوار ہماری سالانہ ضروریات کیلئےکم ہے، گندم پرصوبوں کی تجاویز پرای سی سی میں سمری بھیجی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گندم درآمد پر کوئی صحت مند بحث نہیں ہورہی۔