نجی میڈیکل کالجز کیس ،سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کو جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت

نجی میڈیکل کالجز کیس ،سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کو جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب  ڈیسک :نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافہ، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو زیر التوا درخواستوں پر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی.عدالت نے ہائیکورٹ سے طلبا کو فیسوں کی واپسی سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی،عدالت نے ملزم عثمان اختر کے وکیل کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا

  سپریم کورٹ میں نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے سے متعلق نظر ثانی کیس کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی. ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا حشمت میڈیکل کالج سمیت دیگر کی چار جائیدادوں میں سے دو کی نیلامی ہوچکی ہے،دو جائیدادوں کی جلد نیلامی کر کے رقم طلبا کو واپس کی جائے گی،181 ملین روپے میں سے 28.4 ملین طلبا کو واپس کر دیئے ہیں،کچھ میڈیکل کالجز نے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے.وکیل ملزم عثمان اختر نے کہا میرے مؤکل پر 36 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، پونے چار سال سے میرا مؤکل جیل میں ہے،حکومت میرے مؤکل کے کالج کی جائیداد بیچ کر طلبا کو پیسے دے رہی ہے.

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ اگر طلبا نے مقدمات درج کرائے ہیں تو سپریم کورٹ اس میں کیا کر سکتی ہے.کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی.سپریم کورٹ میں میڈیکل کالجز نے نظرثانی جبکہ طلبا نے توہین عدالت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں