سرکاری محکمے میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے

 سرکاری محکمے میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر تے ہوئے مظہر حسنین کو ایس ڈی او کنسٹرکشن ڈیفنس لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاشف کھوسہ ایس ڈی او کنسٹرکشن مرید کے، محمد اکرم ایس ڈی او کنسٹرکشن فیروزپور روڈ، عادل نسیم کو ایس ڈی او کنسٹرکشن اقبال ٹاﺅن، محمد امجد ایس ڈی او داتا نگر، سلمان ظفر ایس ڈی او کریم پارک سب ڈویڑن راو عدنان افضل ریجنل سٹور منیجر شالامار جبکہ محمد حسین ایکسیئن میٹریل مینجمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔
 اسی طرح عاصم بخاری ایس ڈی او شیرانوالہ، ایس ڈی او کاشف تنویر ایس ڈی او صحافی کالونی، شکور احمد ایس ڈی او کوٹ عبدالمالک، علی عباس ایس ڈی او جی ٹی روڈ سب ڈویژن، واصف حمید ایس ڈی او شاہکوٹ، شکیل احمد ایس ڈی او میٹریل مینجمنٹ، عامر سہیل فیلڈ سٹور منیجر نارتھ، سرفراز شاہ ایس ڈی او کھاریانوالہ، شعیب نواز ایس ڈی او شالامار، مظہر علی ایس ڈی او انجینئرنگ یونیورسٹی تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آصف علی ایس ڈی او برکی، عامر غفار کو ایس ڈی او سلامت پورہ سب ڈویڑن، ایس ڈی او عرفان حیدر کی خدمات پیپکو کے سپرد کی گئی ہیں، منظور خان ایس ڈی او ایم اینڈ ٹی سینٹرل، علی حسن ایس ڈی او نارتھ ،محمد عثمان رحمت ایس ڈی او باٹاپور، ثاقب منور ایس ڈی او سٹی قصور سب ڈویژن جبکہ ابرارالرحمان ایس ڈی او بلھے شاہ سب ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer