پبلشر کا طلبا پر بوجھ ڈالنے کا عندیہ، مراد راس بھی میدان میں آگئے

پبلشر کا طلبا پر بوجھ ڈالنے کا عندیہ، مراد راس بھی میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید  ریاض: کتابوں کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے چھ رکنی کمیٹی بنا دی، کمیٹی کتابوں کی قیمت طے کرنے کے موجودہ فارمولے کا جائزہ لے گی۔

کتابوں کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان، پرائیوٹ پیبلشرز کی نصابی کتابوں کی کیا قیمت ہوگی۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے چھ رکنی کمیٹی بنا دی۔ کمیٹی کتابوں کی قیمت طے کرنے کے موجودہ فارمولے کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی موجود حالات کو دیکھتے ہوئے نئے فارمولے کے لیے تجاویز بھی دے گی۔

کمیٹی کے سربراہ ڈی جی قائداکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ ہونگے۔ایم ڈی ٹیکسٹ بک بورڈ، ایڈیشنل سیکرٹری سکولز اور سی ای او پیک بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ کمیٹی دس روز میں نجی پبلیشرز کیجانب سے کتابوں کی قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ 

دوسری جانب صوبہ بھرکےسکولوں میں سربراہان کی تین ہزار تین سو ساٹھ اسامیاں خالی ہیں۔ گریڈ سترہ کی 2300 ،گریڈ اٹھارہ کی 590، گریڈ انیس کی 600 اور گریڈ بیس کی 170 اسامیاں خالی ہیں۔لاہور میں سکول سربراہان کی 65 اسامیاں خالی ہیں۔گریڈ سترہ کی پچاس، گریڈ اٹھارہ کی دو جبکہ گریڈ انیس کی 3 اور گریڈ بیس کی 15 اسامیاں خالی ہیں۔

پنجاب سکالرز یونین کے صدر اکرم سیال کا کہناتھا کہ سربراہان کی خالی اسامیوں کے باعث سکولوں کے انتظامی معاملات ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں 35 ہزار ایم فل پی ایچ ڈی اساتذہ موجود ہیں۔مذکورہ سکالرز کو سربراہان کی خالی اسامیوں پر تعینات کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ23 مارچ تک سربراہان کی اسامیاں پر کی جائیں بصورت دیگر بھرپور احتجاج کریں گے۔