عمر شریف کی بیٹی کا غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کرنیوالا ڈاکٹر معطل

عمر شریف کی بیٹی کا غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کرنیوالا ڈاکٹر معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے گھناؤنے دھندے پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو بھی ہوش آگیا ۔ ایف آئی اے کا مراسلہ موصول ہونے پر کامیڈین عمر شریف کی بیٹی کا غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کرنے والے ڈاکٹر فواد ممتاز خان کو ملازمت سےمعطل کر دیا ۔
گردوں کی پیوندکاری کے گھناونے دھندے پر ایف آئی اے نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ معروف کامیڈین عمر شریف کی صاحبزادی حرا عمر کا غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کرنے والے ڈاکٹر فواد ممتاز خان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے ۔ مراسلہ موصول ہونے پر گردوں کی پیوندکاری کے غیر قانونی دھندے میں ملوث جنرل ہسپتال کے پلاسٹک سرجن ڈاکٹر فواد ممتاز کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ملازمت سے معطل کر دیا ہے ۔

ڈاکٹر فواد ممتاز خان اڑھائی برس قبل ستمبر 2017 میں ای ایم ای سوسائٹی سے غیر ملکی مریضوں کا غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے ڈاکٹر فواد ممتاز کے خلاف پیڈا کے تحت کارروائی کا آغاز کیا گیا جو تاحال کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکی ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer