پتنگ بازی ایکٹ ترامیم2009 ہائیکورٹ میں چیلنج

 پتنگ بازی ایکٹ ترامیم2009 ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) کائٹ فلائنگ ایکٹ ترامیم 2009 ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست میں ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ہائیکورٹ میں محمد رفیق عامر سمیت دیگر نےدرخواست دائرکی،جس میں چیف سیکرٹری ،سیکرٹری کلچراورسیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزارنےموقف اختیار کیا کہ 2009 میں کائٹ فلائنگ ایکٹ میں ترامیم کر کے پتنگ بازی پر پابندی عائد کی گئی۔

پابندی کے باعث لاکھوں لوگوں کےروزگار متاثر ہوگئے، درخواست گزارنے نشاندہی کی کہ لاہور،گجرانوالہ اور قصور میں لاکھوں کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے،امریکہ، کینڈا اور برطانیہ میں پتنگ بازی پر کسی قسم کوئی پابندی نہیں،عدالت سے استدعا کی گئی کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ ترامیم 2009 کو قانون کےمنافی قرار دے کالعدم کیا جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer