پنجاب میں بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ

 پنجاب میں بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) حکومتی وعدے کی مدت پوری ہونے میں صرف ڈیڑھ ماہ رہ گیا، تاحال الیکشن رولز اورڈی لیمیٹیشن رولز ہی فائنل نہیں کیےجاسکے جس کی وجہ سے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن 5 سے6 ماہ تاخیرکا شکارہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے گزشتہ برس 3 مئی کو پرانے بلدیاتی ادارےغیر فعال کردیئے گئےتھے، نئےایکٹ میں بلدیاتی الیکشن1سال میں کرانے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن ذرائع کا دعویٰ ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر بلدیاتی الیکشن کا بروقت انعقاد ممکن نہیں، بلکہ بلدیاتی الیکشن 5 سے6 ماہ تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت تاحال الیکشن رولز اور ڈی لیمیٹیشن رولز ہی فائنل نہیں کرسکی اورنئے ایکٹ میں روز بروز ترامیم کا سلسلہ بھی جاری ہے، بلدیاتی اداروں کی ٹرانزیکشن کے مراحل بھی نا مکمل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اپریل سے نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام اور بجٹ کی تیاری میں محکمے مصروف ہوجائیں گے، جبکہ جون کے بعد دو ماہ کے لیے مون سون کی تیاری میں محکمے مصروف ہوتے ہیں، اس لیے موجودہ حالات میں بلدیاتی الیکشن ستمبر یا اکتوبر سے پہلے ہونا ممکن نظر نہیں آتا۔

Sughra Afzal

Content Writer