سعودی عرب نے پاکستان سے دوستی کا ثبوت دیدیا

 سعودی عرب نے پاکستان سے دوستی کا ثبوت دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(لاہور) سعودی عرب نے پاکستان سے دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے سعودی عرب کی جیلوں میں قید 100 سے زائد پاکستانیوں کو رہا کردیااور وہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے لاہور ائیر پورٹ پر  مسافروں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد ان کو کلئیر کردیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 17 اور 18 فروری کو پاکستان کا تاریخی دورہ کیا تھا۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی شایان شان استقبال کیا گیا۔ دفاع پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے حامل پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لیا۔

سعودی ولی عہد پاکستان پہنچے تو وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف، کابینہ کےارکان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ان کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سعودی ولی کافی خوش نظر آئے۔ نورخان ایئربیس پر جشن کا سماں، مہمان کا شانداراستقبال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان خود گاڑی چلا کر انہیں وزیر اعظم ہاؤس لائے۔

معزز مہمان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان پہنچنے پر 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیر اعظم نے معزز مہمان کا کابینہ کے ارکان سے تعارف کرایا۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ آنے والے معزز مہمانوں سے مصافحہ کیا۔ مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

سعودی ولی عہد کیلئے عشائیہ پیش کیا گیا جس میں وزیر اعظم نے مزدوروں اور وہاں کے قیدیوں کے بارے میں سعودی شہزادے سے اپیل کی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان کی اپیل کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے ملک میں قید پاکستانیوں کی فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد آج سعودی عرب نے 100 قیدیوں کو رہا کر دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer