چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے منو بھائی کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت کی

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے منو بھائی کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ذیشان صفدر:چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی منو بھائی کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے آمد۔ بدین کے تھیلسیمیا سنٹر کو منو بھائی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مرحوم صحافی و ادیب منو بھائی کی رہائش گاہ پر انکے اہلخانہ سے تعزیت کی۔منو بھائی کی مغفرت کے لیے دعا کی۔اس موقع پرپاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرالزماں قائرہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ منو بھائی کےبیٹے کاشف منیر، صدر سندس فائونڈیشن یسین خان بھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدین تھیلیسیما سینٹر کو منو بھائی کے نام سے منسوب کرنے کے لیے حکومت سندھ کو درخواست کریں گے۔ منو بھائی نے تھیلیسمیا کے بچوں کیلئے بڑا کردار ادا کیامنو بھائی نے ادب اور صحافت کے میدان میں گران قدر خدمات سر انجام دیں۔