ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست نمٹا دی

 لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست نمٹا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے ڈی سی لاہور اور لارڈ میئر کو پتنگ بازی کی اجازت  کے حوالے سے  ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لالہ رخ جمشید کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ آئین شہریوں کو تفریح، کاروبار کرنے کا بنیادی حق فراہم کرتا ہے، بسنت کو موسم بہار میں تہوار اور تفریح کیلئے منایا جاتا ہے، ڈور پتنگوں کی فروخت کے کاروبار سے سینکڑوں افراد وابستہ ہیں، حکومت نے موثر اقدامات کرنے کی بجائے پتنگ پر پابندی لگادی ۔

درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پتنگ بازی پر پابندی کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔