ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل تھری کا میدان آج سجے گا

انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل تھری کا میدان آج سجے گا
کیپشن: City42 - PSL
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان سپرلیگ تھرڈ ایڈیشن کا میدان آج دبئی میں سجے گا، افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

انتظار کی گھڑیاں ختم، اب بجے گی سیٹھی اور ہوگی چوکوں، چھکوں کی بارش، پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کی رنگا رنگ تقریب آج دبئی میں منعقد ہوگی، جس کے بعد سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز ہوگا، دنیائے کرکٹ کے سپر اسٹارز سنہری ٹرافی کے لیے مدمقابل ہوں گے۔ سیزن تھری کا پہلا مقابلہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور پہلی بار مقابلہ کا حصہ بننے والی ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان دبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہوگا.

یاد رہے کہ پی ایس ایل تھری میں‌ اس بار چھ ٹیمیں‌ مدمقابل ہوں گی، ٹرافی کے لیے ملتان سلطانز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، یہ ٹورنامنٹ 24 دنوں پر محیط ہے، جس کے دوران 34 سنسنی خیز مقابلے ہوں گے۔