شہر میں ڈاکو بے خوف،مختلف علاقوں میں وارداتیں،مزاحمت پر شہری زخمی

شہر میں ڈاکو بے خوف،مختلف علاقوں میں وارداتیں،مزاحمت پر شہری زخمی
کیپشن: Thefts
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) پولیس سے بے خوف ڈاکوؤں نےشہریوں کی ناک میں دم کردیا ایک ہی رات میں دومختلف وارداتیں، مزاحمت پر دوشہریوں کوفائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سندر انڈسٹریل سٹی میں مرغی فارم ہاوس میں واردات کے دوران ڈاکوؤں نے ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق محمد آصف نے ڈاکووں کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی, کال کرنے کے باوجود رائیونڈ سٹی پولیس بروقت موقع پر نہ پہنچ سکی۔ڈکیتی کی دوسری واردات نواں کوٹ کے علاقے میں ہوئی جس میں شہری عتیق الرحمان کو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے لوٹ لیا اورمزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا  , نوانکوٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کاآغازکردیا, دونوں زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔