ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 10 ہزار لٹر جعلی دودھ تلف

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 10 ہزار لٹر جعلی دودھ تلف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طیب سیف: اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 ہزار لٹر تیار جعلی دودھ اور ملاوٹی اجزاء موقع پر تلف کر دیے۔

 یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی سربراہی میں بحریہ انکلیو کے قریب کی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملزمان رہائشی علاقے میں چھپ کر اصل دودھ جیسا جعلی دودھ تیار کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران موقع سے 425 کلوگرام سکم ملک پاوڈر اور 640 کلوگرام ویجیٹیبل گھی برآمد کیا گیا۔

ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے مزید بتایا کہ پاوڈر اور کیمیکل سے تیار کردہ گاڑھا محلول ٹینکر میں لوڈ کیا جاتا تھا اور اسے برف سے بھر کر دودھ کی شکل دی جاتی تھی، جسے بعد ازاں مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔

کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ موقع پر قائم غیرقانونی کارخانہ سیل کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دودھ کے نام پر سفید محلول فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ملاوٹ مافیا کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے دودھ سپلائرز کو ہدایت کی کہ وہ مقرر کردہ قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی کی صورت میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔