ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

25دسمبر کو پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری

25دسمبر کو پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر: 25دسمبر کو پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری، 26 دسمبر کو صرف مسیحی برادری کو عام تعطیل ہوگی۔

پنجاب میں بانی پاکستان کے یوم پیدائش (25 دسمبر 2025) بروز  جمعرات عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، 26 دسمبر کو صرف مسیحی برادری کو عام تعطیل ہوگی۔

اس سے قبل  وفاقی حکومت نے 25 دسمبر بروز جمعرات قائد اعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ 

 25 دسمبر کو ملک بھر میں سرکاری اور نجی دفاتر اور بینک بند رہیں گے۔

 واضح رہے سندھ حکومت نے 25 دسمبر کے علاوہ 26 دسمبر کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ، یہ اعلان کرسمس پر مسیحی برادری کیلئے کیا گیا ہے۔