ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایف بی آر افسران کیلئے بڑی خوشخبری

 ایف بی آر افسران کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کلیم اختر: ایف بی آر نے مالی سال 2025-26 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو انعامات دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں گریڈ 1 سے 16 کے ٹائم سکیل کے تحت ترقی یافتہ گریڈ 17 کے افسران کو انعامات دیے جائیں گے، جبکہ گریڈ 17 یا زائد کیڈر کے افسران کے لیے بھی انعامات کی سفارشات طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کسٹمز سروس، ان لینڈ ریونیو افسران اور ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے افسران کو بھی حوصلہ افزائی کا موقع دیا جائے گا۔ ایف بی آر کی جانب سے انعامات کی تقسیم کارکردگی کی بنیاد پر تین مختلف کیٹیگریز میں کی جائے گی، جس کے تحت بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو اے کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا۔ بی اور سی کیٹیگری کے افسران کو ان کی بنیادی تنخواہوں کا مخصوص حصہ بطور انعام دیا جائے گا۔

ایف بی آر نے اپنے ہیڈکوارٹرز اور مختلف ڈائریکٹوریٹس سے جامع سفارشاتی فہرستیں طلب کر لی ہیں، جنہیں مقررہ فارمیٹ کے مطابق ای میل کے ذریعے جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیپوٹیشن پر ایف بی آر میں خدمات انجام دینے والے افسران کے لیے الگ فہرست بھی طلب کی گئی ہے تاکہ تمام متعلقہ افسران کو انصاف کے ساتھ انعامات دیے جا سکیں۔