عابد چودھری :سندر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ دانش کے نام سے ہوئی ہے جو فیکٹری سے گھر جانے کے لیے نکلا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے دانش پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ بظاہر دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے اور لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق قتل کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔