سعید احمد سعید: ڈیزل سستا، ریلوے کرائے جوں کے توں برقرار، ڈیزل میں 14 روپے فی لٹر کمی، ریلوے کو روزانہ 49 لاکھ کی بچت، ریلوے نے ایندھن سستا ہونے کا فائدہ مسافروں کو منتقل نہ کیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیزل نرخوں میں 14 روپے فی لٹر کمی کے باوجود ریلوے کرائے کم نہ ہو سکے، ریلوے روزانہ 3 لاکھ 50 ہزار لٹر ڈیزل استعمال کرتا ہے۔
ڈیزل نرخوں میں کمی سے ریلوے کو یومیہ 49 لاکھ روپے کی بچت ہوئی،بچت کے باوجود مسافر و گڈز ٹرینوں کے کرائے 18 جولائی 2025 کے ریٹس پر برقرار ہیں۔
کرائے 284 روپے فی لٹر ڈیزل کی بنیاد پر مقرر ہیں، موجودہ نرخ 265 روپے ہے ،ڈیزل میں حالیہ دنوں میں مجموعی طور پر 18.7 روپے فی لٹر کمی ہوئی مگر فائدہ عوام کو منتقل نہ ہوا۔