ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عرفان شفیع کھوکھر کا انتقال ،مختلف سیاسی، سماجی شخصیات کی مرحوم کی رہائش گاہ آمد

عرفان شفیع کھوکھر کا انتقال ،مختلف سیاسی، سماجی شخصیات کی مرحوم کی رہائش گاہ آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیلئے سیاسی و سماجی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کیلئے مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات ان کی رہائش گاہ پہنچیں۔

وزیرِ مملکت برائے صحت ملک مختار بھرتھ اور صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے مرحوم کے لواحقین سے ملاقات کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایم این اے حافظ میاں محمد نعمان اور چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ بھی موجود تھے۔

تعزیت کیلئے آنے والوں میں معروف اینکر پرسن عمر اسلم، ملک فیصل اشرف کھوکھر اور چودھری الیاس گجر شامل تھے۔ اسی طرح ملک کاشف حسین کھوکھر، حاجی میاں امجد علی، میاں محمد اویس نے بھی مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

مزید آنے والوں میں صلاح الدین پپی، راؤ صداقت علی، حاجی پرویز جٹ، ایم پی اے عمران جاوید شامل ہیں، جبکہ مرزا واحد بیگ، میاں محمد طارق، ملک نجیب کھوکھر اور ملک انوش کھوکھر نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ سید علی سرور گیلانی، راؤ شہاب الدین، سابق ایم پی اے چودھری گلزار گجر اور سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور میو سمیت دیگر معزز شخصیات نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

تعزیت کیلئے آنے والی شخصیات نے مرحوم کی سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عرفان شفیع کھوکھر کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔