ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ میں  جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کے حملے ، مزید 2 فلسطینی شہید  

غزہ میں  جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کے حملے ، مزید 2 فلسطینی شہید  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:غزہ میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی خلاف ورزیاں جاری ہیں، فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی فوج نے آپریشن کرتے ہوئے ایک بچے سمیت دو فلسطینیوں کو شہید کیا۔ 

دوسری جانب غزہ شہر میں اسرائیلی بمباری سے تباہ حال عمارت گرنے سے 4 فلسطینی شہید ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق 10 اکتوبر کی غزہ جنگ بندی کے بعد سے اب تک 46 خستہ حال عمارتیں گر چکی ہیں جن میں 18 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی کابینہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی سرزمین پر مزید 19 نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی بھی منظوری دے دی ہے۔